منگل 4 مارچ 2025 - 16:15
امریکی صدر کا یوکرینی صدر سے کیمرے کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ

حوزہ / امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے کیمرے کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے گذشتہ دنوں ساتھ تلخ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اگر زیلنسکی امریکہ کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو وہ میڈیا کیمروں کے سامنے معافی مانگیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ کوئی معاہدہ یا کسی قسم کی امداد اس وقت تک فراہم نہیں کریں گے جب تک کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی وائٹ ہاؤس کے دفتر میں گذشتہ ہفتے کے اختلاف کے لیے "آن کیمرہ” معافی نہیں مانگ لیتے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر اور نائب صدر کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا گیا تھا۔ جس پر الٹا امریکہ اسے اپنی توہین قرار دے کر یوکرینی صدر سے کیمرے کے سامنے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha